جے ایف 17 تھنڈر(jf17 thunder) کے دبئی ایئرشو میں چرچے ہونے لگے،دوست ملک کو فروخت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے،ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی دبئی ایئر شو میں شرکت کی ،انہوں نے دوست ممالک کی فضائی افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں ،سربراہ پاک فضائیہ کی اماراتی اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کا محور اعلیٰ تربیت، ایرو اسپیس ٹیکنالوجی اور آپریشنل ہم آہنگی میں تعاون تھا، اماراتی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کی مقامی صلاحیتوں اور جدت طرازی پر اظہارِ اعتماد کیا۔
مشترکہ مشقوں، پروفیشنل ایکس چینجز اور مستقبل کی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
دبئی ایئر شو میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی دھوم
پاکستان ایئر فورس کا دستہ دبئی ایئر شو میں بھرپور انداز میں شریک ہوا،اماراتی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کی جدت اور صلاحیتوں کو بھرپور سراہا۔دبئی ایئر شو میں جے ایف 17 تھنڈر دنیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
دوست ملک کیساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ، نیا معاہدہ پاکستان کے دفاعی تعاون اور ایرو اسپیس صلاحیتوں میں اہم سنگ میل قراردیا جارہا ہے۔
