بھارتی میڈیا نے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر دیا،وزارت اطلاعات نے جھوٹے دعوؤں کا پردہ فاش کر دیا۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ اندرونی واقعات پر بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کا الزام عائد کرنا بھارتی میڈیا کا وطیرہ ہے،بھارتی میڈیا نے نئی دہلی دھماکے کو بغیر شواہد پاکستان کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی۔
دہلی دھماکا میں غلط بیانیوں کا طوفان، بھارتی میڈیا کی ساکھ زمین بوس
بھارتی میڈیا نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ چوہدری انوار الحق نے اعتراف کیا کہ دہلی دھماکے کی منصوبہ بندی پاکستان نے کی،حقیقت میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیرکی تقریر سے کچھ اقتباسات ویڈیو کی شکل میں اٹھائے گئے۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی تقریر سے اخذ کیے گئے جملے کا دہلی دھماکے سے کوئی تعلق نہیں ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی تقریر میں معرکہ حق کا حوالہ دیا گیا۔تراشے ہوئے کلپ میں ایک متبادل لفظ نے جملہ کے معنی کو یکسر بدل دیا۔
پاکستان نے بھارتی میڈیا کے ہتھکنڈوں کا پردہ ایک بار پھر چاک کر دیا
بھارتی حکام نے بھارت میں ممکنہ واقعات کو بلوچستان میں انتقامی کارروائیوں سے جوڑنے کی کوشش کی ،اعلیٰ بھارتی حکام نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں پراکسیز کے استعمال کا کھلے عام اظہار کیا۔
