روس نے خطے میں پائیدار امن کے لئے پاکستان، بھارت اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی۔
روسی سفیر البرٹ خوریف نے اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی سلامتی کے حوالے سے خاصی تشویش ہے، خصوصاً افغانستان کی صورتحال روس کے نزدیک نہایت حساس معاملہ ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑنے والی تھی، صدر ٹرمپ
روسی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے دونوں ہمسایہ ممالک افغانستان اور بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے میں روس اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
روسی سفیر البرٹ خوریف نے جنوبی ایشیا میں تناؤ میں اضافے میں بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ روس ہمیشہ علاقائی امن، استحکام اور دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
ایرانی صدر کی پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش
انہوں نے زور دیا کہ ہمسایہ ممالک کے تنازعات کو علاقائی فریقین ہی بہتر طور پر حل کر سکتے ہیں، روسی سفیر نے پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں پاکستان کی جغرافیائی اور سفارتی حیثیت نمایاں اور نہایت اہم ہے۔
روسی سفیر نے پاکستان کے ساتھ معاشی اور سماجی ترقی کے لئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
