سیئول: جنوبی کوریا کے ایک کیفے میں پولیس نے کافی چرانے والے طوطے کو پکڑ لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ایک کیفے کے مالک نے کافی چرانے والے طوطے کو پکڑنے کے لیے پولیس طلب کر لی۔
رپورٹ کے مطابق کیفے کے مالک نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک طوطا بار بار صارفین کی کافی چرا رہا ہے۔ طوطا کافی دوستانہ مزاج کا حامل تھا اور پولیس کے پہنچنے سے پہلے اسے کھانے کی چیزیں بھی دی گئیں۔
پولیس نے طوطے کو پکڑ کر کورین اینیمل ریسکیو اینڈ منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے حوالے کر دیا۔ ایمازون نسل کا یہ طوطا بظاہر پالتو ہے اور اس کی صحت بالکل اچھی ہے۔
Seoul Yeongdeungpo Police Station received an unusual report on Sunday of a parrot allegedly taking a sip from a customer’s cup of coffee.https://t.co/lbO6U6cLMe
— The Korea Times (@koreatimescokr) November 18, 2025
حکام اب طوطے کے اصل مالک کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اسے واپس گھر بھیجا جا سکے۔ اگر مالک نہ ملا تو طوطے کو جانوروں کے لیے قائم حکومتی مرکز میں منتقل کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس نسل کے طوطے جنوبی کوریا میں بہت نایاب ہیں اور خصوصی اجازت کے بغیر انہیں پالنے کی اجازت نہیں۔
