کراچی: اسٹیٹ بینک نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو منافع کی مد میں دی گئی رقم کی تفصیلات جاری کر دیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کو منافع کی مد میں اکتوبر 2025 میں 38 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے۔ اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کا غیرملکی کرنسی میں منافع ایک سال میں 6.8 فیصد کم ہوا۔
ملٹی نیشنل کمپنیوں کو جاری کردہ منافع ایک ماہ میں 142.6 فیصد بڑھا۔ مالی سال 2026 کے 4 ماہ میں غیرملکی کمپنیوں کو منافع کی مد میں ایک ارب 13 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فونزکی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 کے 4 ماہ میں غیرملکی کمپنیوں کو 81 کروڑ 84 لاکھ ڈالر منافع کی مد میں ادا ہوئے تھے۔ اور غیرملکی کمپنیوں نے پاور سیکٹر سے سالانہ 103 فیصد بڑھ کر 15 کروڑ 56 لاکھ ڈالر منافع باہر بھیجا۔
