معروف اداکار و گلوکار عاطف اسلم کی کنسرٹ کے دوران گانے کے ساتھ ساتھ بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
عاطف اسلم ملک کے مختلف شہرو ں میں کنسرٹس میں مصروف ہیں، ایک کنسرٹ اسلام آباد میں بھی منعقد ہوا، جس میں انہوں نے بھنگڑا ڈالا۔
ہانیہ عامر کا سیاہ لباس سوشل میڈیا پر وائرل؛ صارفین کے دلچسپ تبصرے
ان کے بھنگڑے کئی صارفین نے ان کا موازنہ بھارتی گلوکار سے کیا، صارفین نے عاطف اسلم پر بھارتی گلوکار کو کاپی کرنے کا الزام عائد کر دیا۔
اسلام آباد میں ہونے والے اس کنسرٹ میں گلوکار عاطف اسلم نے پرفارم کیا، انہوں نے خلاف توقع شائقین کا جوش و ولولہ بڑھانے کے لئے بھنگڑا بھی ڈالا۔
عاطف اسلم اپنے کنسرٹ میں ڈانس نہیں کرتے لیکن انہوں نے روایت توڑتے ہوئے شائقین کے لئے گاتے ہوئے بھنگڑا بھی ڈالنا شروع کر دیا۔
ایک جانب صارفین ان کے بھنگڑے کو پسند کر رہے ہیں تو دوسری جانب ان پر دلجیت دو سانجھ کی نقل کرنے کا الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے، ایک صارف نے تو ان کے ناچنے پر برا منایا اور کہا کہ یہ آپ کو زیب نہیں دیتا۔
