اسلام آباد کے شہریوں کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے سی ڈی اے نے تمام سیکٹرز کی بحالی و اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے۔
سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام سیکٹرز میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور پیچ ورک کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں فٹ پاتھوں کی بحالی اور نئے فٹ پاتھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، خراب اسٹریٹ لائٹس اور پولز کی مرمت کی جائے گی اور سیکٹرز میں نئی اسٹریٹ لائٹس اور پولز نصب کیے جائیں گے۔
شہریوں کی رہنمائی کیلئے نئے سائن بورڈز لگانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، لین مارکنگ اور ربر اسپیڈ بریکرز نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، سیوریج و ڈرینیج سسٹم کی مرمت اور مین ہولز اپ گریڈیشن بھی منصوبے میں شامل ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ ، داخلی صورتحال اور ملکی دفاع پر گفتگو
سپر مارکیٹ، جناح سپر، آبپارہ اور کراچی کمپنی میں یکساں کام شروع کیے جائیں گے، چیئرمین سی ڈی اے نے حکام کو کمرشل مراکز میں مرمتی کاموں کیلئے تاجر برادری سے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرانے سیکٹرز میں صفائی کے نظام کے لئے جامع حکمت بنائی جائے گی۔
