کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 7900 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 562روپے پر پہنچ گئی ہے۔
10 گرام سونا 6773 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 69 ہزار 995 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی 177 روپے اضافے سے 5422 روپے پر پہنچ گئی۔
سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ، قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا تھا۔
2026 کے وسط تک سونا 4,500 ڈالر فی اونس تک پہنچنے کی پیش گوئی
پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھنے کی بنیادی وجہ اس کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی طلب اور روپے کی قدر میں کمی ہے۔
عالمی سطح پر جیو پولیٹیکل خطرات، کساد بازاری، اور مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری میں اضافے کی وجہ سے بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ امریکی شرح سود میں کمی کی توقع بھی ایک اہم عنصر ہے۔
دوسری طرف عالمی مالیاتی ادارے مورگن اسٹینلی(Morgan Stanley) نے پیش گوئی کی ہے کہ سونے کی قیمت آئندہ سالوں میں نئی بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔
