پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مثبت آغاز کے باعث انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 61 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 590 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 526 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
سونا سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں کاروبار میں تیزی کے باعث انڈیکس ایک لاکھ ، 62 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 65 پیسے ہو گئی ہے۔
