دبئی کے ایئر شو 2025 میں پاکستان کا تھنڈر طیارہ جے ایف 17 توجہ کا مرکز بن گیا۔
دبئی میں ہونے والے ایئر شو 2025 میں پاکستان کے جے ایف 17 طیارے نے دھوم مچا دی۔ ایئر شو 2025 کا آغاز المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار فضائی کرتب کے ساتھ ہوا۔ جس میں دنیا بھر کی فضائی اور دفاعی صنعت کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔
پاکستان کے تھنڈر طیارے JF-17 کو اپنی کارکردگی اور محارت کے باعث وہاں موجود شائقین نے خوب سراہا۔ شو میں شرکت کے لیے آنے والے افراد پاکستانی تھنڈر طیارے کے ساتھ تصاویر بنوا رہے ہیں اور طیارے کی خصوصیات کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں۔
دبئی کے ایئر شو کو تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ جس میں 15 سو سے زائد کمپنیوں، ایک لاکھ 48 ہزار وزیٹرز، 115 ممالک کے 490 سرکاری و نجی وفود اور 200 سے زائد طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ اس ایونٹ میں پاکستان کا تھنڈر طیارہ سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ جس نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کیا۔
There you go 🇦🇪 ⚡ 🇵🇰
JF-17 Thunder Block-III, the Nation’s pride representing the Islamic Republic of Pakistan at the Dubai Air Show 2025. pic.twitter.com/5fImLcoXba
— Pakistan Strategic Forum (@ForumStrategic) November 17, 2025
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے طیارے ڈسپلے میں ایک دوسرے کے قریب کھڑے رہے۔ جس نے شائقین اور ماہرین کی خاص توجہ حاصل کی۔
دبئی کے 5 روزہ ایئر شو میں عالمی سطح پر نئے دفاعی معاہدوں، ٹیکنالوجی لانچز اور فلائنگ ڈسپلے جاری رہے گا۔
