پاکستان نے عالمی خلائی کانفرنس 2025 کی میزبانی حاصل کرکے سائنسی میدان کی ترقی میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
خلائی کانفرنس انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلیکیشنز آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اسلام آباد میں شاندار انعقاد آج سے ہوا۔عالمی کانفرنس اسلام آباد اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی اور اسپارکو کے اشتراک سے 18 تا 20 نومبر تک جاری رہے گی۔
سیٹلائٹ لانچ پاکستان کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈی جی اسپارکو
کانفرنس کا مقصد عالمی چیلنجز کے حل میں خلائی ٹیکنالوجی کے بڑھتے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ ایونٹ میں 25 ممالک کے 70 سے زائد مندوبین اور 2 ہزار سے زیادہ شرکاء شریک، متعدد معاہدے بھی متوقع ہیں۔

بین الاقوامی مندوبین کی شرکت سے پاکستان کے خلائی شعبہ میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن ہیں۔ کانفرنس میں سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور اے آئی ایپلیکیشنز پر جامع تبادلہ خیال ہوگا۔
مشترکہ تحقیق، صلاحیت سازی اور خلائی ٹیکنالوجی کے تبادلے کیلئے جامع حکمتِ عملی تشکیل دی جائے گی۔عالمی مباحثے اور شراکت داریاں پاکستان کی سائنسی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔
اسپارکو نے بلین ٹری سونامی منصوبے کو کامیاب قرار دے دیا
رکن ممالک کا سائنسی شعبہ جات میں تعاون اور ترقیاتی منصوبے پاکستان کے خلائی شعبے کی استعداد بڑھائیں گے،پاکستان کی عالمی خلائی کانفرنس 2025 کی میزبانی، سائنسی میدان کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔
