اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
قومی ادارہ صحت نے اسموگ سے بچاؤ اور احتیاطی اقدامات کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ سے فروری تک سرد موسم میں اسموگ انسانی صحت کو شدید متاثر کرسکتی ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ فضا میں زہریلے مادے اور سردی مل کر نمونیا کی بیماری پھیلانے کا سبب بنیں گے۔ جبکہ اسموگ سے صحت، معیشت اور معیار زندگی شدید متاثر ہو گی۔
کہا گیا کہ اسموگ سے ماحولیاتی آلودگی، سانس اور دل کی بیماریوں سمیت کئی بحران کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ فضائی آلودگی سے بچوں، زیادہ عمر کے لوگوں اور پہلے سے بیمار افراد کو زیادہ خطرہ ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کو اسموگ کے زیادہ خطرات ہیں۔ اور لاہور میں فضائی آلودگی سب سے زیادہ ہے۔ اس لیے ان شہریوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام کے بعدکھانے سے کونسی سنگین بیماریاں ہوسکتی ہیں؛ چونکا دینے والی تحقیق
ہدایت کی گئی کہ ملک بھر میں صحت کے شعبے، حکام اور ماہرین اسموگ کے حوالے سے ضروری اقدامات کریں۔
