اسلام آباد، سرکاری حج اسکیم 2026 کے تحت واجبات جمع کرانے کے عمل میں وزارتِ مذہبی امور نے اہم اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان وزارت کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ میں تین روز کی توسیع کر دی گئی ہے، جس کے بعد درخواست گزار 19 نومبر تک لازمی طور پر اپنے واجبات جمع کرا سکیں گے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ درخواست خود بخود منسوخ کر دی جائے گی اور ایسے امیدوار سرکاری حج اسکیم میں شامل نہیں رہیں گے۔
عازمین حج کو سہولیات دینے سے متعلق سعودی حکومت نے فین ٹرپ مہم کا آغاز کر دیا
وزارت کے مطابق اس توسیع کا مقصد درخواست گزاروں کو سہولت فراہم کرنا اور یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی مستحق شخص مالی ادائیگی میں تاخیر کے باعث اسکیم سے باہر نہ ہو۔
وزارت نے تمام درخواست گزاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بینکوں میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق جلد از جلد اپنی دوسری قسط جمع کرائیں تاکہ ان کے حج انتظامات مکمل طور پر محفوظ ہوسکیں۔
