بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم اور اے ٹیم کو گزشتہ روز اہم میچز میں متواتر شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پر ’واٹ آ سنڈے (What a Sunday)‘ کا نیا ٹرینڈ زور پکڑ گیا۔
پاکستانی صارفین نے بھارت کی شکست کے بعد ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھرپور میمز، دلچسپ تبصرے اور ردعمل کا سلسلہ شروع کر دیا۔
اتوار کے دن پاکستان کی کامیابیاں اور بھارت کی شکست نے پاکستانی شائقین کے لیے خاصی خوشی اور دلچسپی کا باعث بنائی، اور سوشل میڈیا پر ہر طرف یہی جملہ گونجتا رہا: ’واٹ آ سنڈے‘۔ ’واٹ آ سنڈے‘ کا ٹرینڈ اس لیے بنا کیونکہ: کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 30 رنز سے شکست دی۔


قطر کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور ایشین کرکٹ کونسل مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی قومی ٹیم نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز وائٹ واش کر دی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے یہ نتائج مایوس کن ثابت ہوئے، لیکن پاکستان میں ان کامیابیوں نے سوشل میڈیا پر مزاح اور خوشی کے ماحول کو جنم دیا، جس کی وجہ سے ’What a Sunday‘ کا ٹرینڈ پورے دن چلتا رہا۔
