بنگلادیش کی سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ پارٹی کی رہنما شیخ حسینہ واجد نے عدالت کی جانب سے سزا کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں فیصلہ جاری کرنے دیں، مجھے پرواہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں، حامی پریشان نہ ہوں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہر چیز کا حساب لیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے زندگی دی، اللہ ہی لے گا، انہوں پیغام میں کہا کہ میں اپنے ملک کے لوگوں کے لیے کام کرتی رہوں گی۔
بنگلا دیش کی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنا دی
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اپنے والدین، اپنے بہن بھائیوں کو کھویا ہے، انہوں نے میرا گھر جلا دیا، ہم اسے نہیں بھولیں گے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کی عدالت نے ایک کیس میں انہیں عمر قید جبکہ دوسرے کیس میں سزائے موت کی سزا سنائی ہے، وہ بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔
