پاکستانی ریپر طلحہ انجم نیپال کے ایک کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے کے بعد شدید تنازعے کا شکار ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کنسرٹ کے دوران طلحہ انجم کے ساتھ ریپر طلحہ یونس بھی اسٹیج پر موجود تھے جنہوں نے نیپالی پرچم بلند کر کے مقامی سامعین کا شکریہ ادا کیا۔
طلحہ انجم نے اپنے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف دوستی اور خیر سگالی کا پیغام تھا اور ان کا مقصد موسیقی کو سرحدوں، قومیت یا سیاست سے بالاتر دکھانا تھا۔
فواد اور ماہرہ کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؛ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں اس واقعے پر سوشل میڈیا پر کافی بحث چھڑ گئی ہے، بعض ناقدین نے اسے قومی وفاداری کے خلاف حرکت قرار دیا، جب کہ کچھ لوگوں نے اس کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو ثقافتی اور موسیقی کے ذریعے امن اور اتحاد کا پیغام دینے کا حق ہونا چاہیے۔
نیپالی مداحوں کی جانب سے اس عمل کو مثبت انداز میں لیا گیا اور کہا گیا کہ یہ ایک خوبصورت پیغام ہے جو ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے اور موسیقی کے ذریعے لوگوں کو قریب لاتا ہے۔
معروف اداکار فیروز خان کی پوسٹ پر سابق و موجودہ اہلیہ جھگڑ پڑیں
اب تک طل حہ انجم یا طل حہ یونس کی جانب سے کوئی مزید تفصیلی بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی ہے، لیکن اس واقعے نے دونوں ممالک میں سوشل میڈیا پر بحث کو مزید بڑھا دیا ہے۔
