راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ بابراعظم اور رضوان نے ہمیشہ پرفارمنس دی ہے۔
شاہین آفریدی نے پریس کانفرنس کے دوران بابر اور رضوان کی تعریف کی اور کہا کہ سینئرزکا ٹیم میں ہونا ضروری ہوتا ہے، بابراعظم اوررضوان نے ہمیشہ پرفارمنس دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی سینچری کا انتظار کر رہے تھے، بابرنے محنت کی ہے اور خودپربھروساکیاہے،بابراعظم نے نیٹس میں بہت فوکس ہوکرتیاری کی۔
ون ڈے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ محمدرضوان نے دونوں میچز میں ٹارگٹ کو پورا کیا، ان کا کہنا تھا کہ وسیم جونیئرکی صلاحیتوں کواستعمال کررہے ہیں،وسیم جونیئرانجریزکاشکارتھے مگرٹیم کے ساتھ رہے۔
ون ڈے سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا
ان کا کہنا تھا کہ قومی اسکواڈ میں موجود جونیئرکھلاڑی اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے سہ ملکی سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیلنج کے لئے تیار ہیں، تمام کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے اور سہ فریقی سیریز میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔
