ضلع نصیرآباد بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بننے سے بال بال بچ گئی۔
پولیس کے مطابق ضلع نصیرآباد میں نوتال کے مقام پر نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا۔
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ
جعفر ایکسیریس کے گزرنےکے بعد ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا جس کے باعث ٹرین محفوظ رہی۔ٹرین کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی۔
یاد رہے ماضی میں بھی جعفر ایکسپریس کو کئی بار نشانہ بنایا جاچکا ہے ۔واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
