فیصل آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں 26ویں اور 27ویں ترمیم سے استحکام آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت کسی بھی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، سہیل آفریدی بطوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنی ذمہ داری نبھائیں۔
غیر قانونی امیگریشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر داخلہ
طلال چودھری نے کہا کہ فیصل آباد میں ن لیگ اپنی کارکردگی سے جیتے گی،علما کرام کاملک میں امن وامان میں اہم کردار ہے، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل ہیں۔
جو تشدد کرتا ہے وہ سیاست نہیں کرتا،وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ فیصل آباد میں ن لیگ ضمنی الیکشن آسانی سے جیتے گی، ن لیگ کے دور حکومت میں ہی ملک میں ترقی ہوئی ہے۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا حق اور اختیار ہے، پارلیمنٹ جب چاہے گی ترامیم کرے گی، انہوں نے کہا کہ ملک میں 26ویں اور 27ویں ترمیم سے استحکام آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ججزکے استعفے سیاسی ہیں،ان لوگوں نے پارلیمنٹ کومیونسپل کارپوریشن بنادیا تھا،سیاسی استعفوں سے پارلیمنٹ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی وقت پر اسلحہ نہ ملنے کی شکایت
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے خیبرپختونخوا میں الیکشن لڑتے ہیں اور پنجاب میں بائیکاٹ کرتے ہیں،پنجاب میں مریم نواز نے بہت کام کروائے ہیں اس لیے پی ٹی آئی بھاگ گئی۔

