راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز کا انعقاد 29 نومبر تک جاری رہے گا جس کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک کرکٹ ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کے لیے 15 سے 20 منٹ اضافی وقت رکھیں۔
ٹریفک ایڈوائزری / ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائی نیشنز سیریز کا انعقاد 29 نومبر تک جاری رہے گا۔
اس دوران کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم تک ہوگی۔
کرکٹ میچز کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد…
— Islamabad Police (@ICT_Police) November 16, 2025
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق کرکٹ میچز کے دوران 300 سے زائد افسران مختلف پوائنٹس پر تعینات رہیں گے تاکہ ٹریفک کو کنٹرول کیا جا سکے۔
ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر موومنٹ کے دوران ممکنہ طور پر تاخیر ہو سکتی ہے، اس لیے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سفر میں صبر اور احتیاط کا مظاہرہ کریں۔

