بھارت کے کپتان شبھمن گل گردن میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔
ہفتے کو کولکتہ میں ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے روز چوکا لگانے کے فوراً بعد شبھمن گل نے گردن میں درد محسوس کیا اور میدان چھوڑ دیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے مطابق دن کے اختتام پر انہیں طبی معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ اس وقت زیرِ مشاہدہ ہیں۔
🚨 Update 🚨
Captain Shubman Gill had a neck injury on Day 2 of the ongoing Test against South Africa in Kolkata. He was taken to the hospital for examination after the end of day’s play.
He is currently under observation in the hospital. He will take no further part in the… pic.twitter.com/o7ozaIECLq
— BCCI (@BCCI) November 16, 2025
بورڈ نے کہا کہ شبھمن گل آئندہ میچ میں شرکت کے لیے بھی غیر یقینی کا شکار ہیں اور ان کی صحت کا جائزہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم مسلسل کر رہی ہے۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو تیسرے دن ہی ختم ہونے کے قریب ہے، جب جنوبی افریقہ اپنی دوسری اننگز 93 رنز سات کھلاڑی آؤٹ کے اسکور سے دوبارہ شروع کرے گا۔ میزبان ٹیم کو مشکل وکٹ پر محض 63 رنز کی برتری حاصل ہے۔
Jasprit Bumrah 🤝 Timber strike
A crucial partnership broken, courtesy of that man again 👏👏
Updates ▶️ https://t.co/okTBo3qxVH#TeamIndia | #INDvSA | @IDFCFIRSTBank | @Jaspritbumrah93 pic.twitter.com/PKgje6HtRF
— BCCI (@BCCI) November 16, 2025
شبھمن گل کی قیادت میں دوسرا ٹیسٹ 22 نومبر سے گوہاٹی میں شروع ہونا ہے، تاہم گردن کی تکلیف کے باعث ان کی دستیابی اب ایک بڑا سوال بن گئی ہے۔
