پاکستان کے مشہور اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان اور موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار کی ایک پوسٹ پر سابقہ اہلیہ نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کے لیے یونیفارم کا مطالبہ کیا اور لکھا کہ برائے مہربانی سردیوں کے کپڑے اور یونیفارم بھجوا دیں۔
علیزے کی جانب سے مذکورہ کمنٹ کے بعد موجودہ اہلیہ خاموش نہ رہ سکیں اور انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جواب دیا۔
ڈاکٹر زینب نے لکھا کہ پہلی بات ایسی باتیں عوامی سطح پر نہیں کی جاتیں اور دوسری بات یہ کہ اس طرح کے رویوں سے تم پہلے ہی فیروز خان کو ذہنی طور پر بری طرح متاثر کر چکی ہو، ہماری فیملی کو ستانا بند کرو اور اپنے والد اور بھائی کے نمبرز سے فیروز خان سے رابطہ کرنا بند کر دو۔
انہوں نے ایک اور کمنٹ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ تمہیں اس طرح کے کمنٹ کرنے، فیروز خان سے رابطہ کرنے یا انہیں پریشان کرنے کا کوئی حق نہیں رہا۔ فیروز کو اپنے ذاتی مسائل بیان کرنا بند کرو اور انہیں اپنے تک محدود رکھو۔
View this post on Instagram
انہوں نے علیزے سلطان کو دوسری شادی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے کہ شادی کر لو، ورنہ میں بھی عوامی سطح پر تمہاری حقیقت بیان کر دوں گی۔
معاملہ یہی نہیں رکا بلکہ مذکورہ پوسٹ کے کمنٹ میں فیروز کی بہن بھی میدان میں آ گئیں اور کہا کہ بچوں کے اخراجات کبھی نہیں روکے گئے، 2 لاکھ ماہانہ بھیجے جاتے ہیں، جس میں سے 70 ہزار دونوں بچوں کی اسکول فیس ہے اور باقی 1 لاکھ 30 ہزار دیگر اخراجات کی مد میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان معاملات مزید تلخ ہوئے تو مذکورہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی تاہم اس سے قبل ہی مختلف سوشل میڈیا پیجز پر اس کے اسکرین شاٹس وائرل ہو گئے۔
واضح رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے دو بچے، ایک بیٹا سلطان اور دوسری بیٹی فاطمہ ہے۔ تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 2022 میں طلاق پر ختم ہو گئی۔ اس کے بعد فیروز خان نے جون 2024 میں ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تھی۔
