دو دن میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمت میں تاریخ کی تیسری بڑی کمی ہوئی ہے، سونا آج 9100 روپے تولہ سستا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 3300 روپے کی کمی ہوئی تھی، اس طرح دو دن میں سونا 12 ہزار 400 روپے سستا ہوا ہے۔
سونے کے نرخ میں کمی ہونے سے نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 7 ہزار 799 روپے کا اضافہ ہونے سے دس گرام سونا 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے ہو گیا ہے۔
پاکستان کیساتھ کشیدہ تعلقات، افغانستان متبادل تجارتی رستوں کی تلاش میں
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 91 ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس سونا 4083 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ چاندی مزید 209 روپے سستی ہونے سے 5,313 روپے تولہ ہو گئی ہے۔
