مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لندن روانہ ہو گئے۔
سابق وزیراعظم جانی امراء سے لاہور ائیرپورٹ پہنچے اور غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے لندن کے لئے روانہ ہوئے۔
سابق وزیراعظم لندن میں قیام کے دوران معمول کے میڈیکل چیک اپ کروائیں گے، وہ تقریباً 2 ہفتے تک لندن میں ہی قیام کریں گے۔
عمران خان کے دور میں بشریٰ بی بی کس طرح فیصلوں پر اثرانداز ہوتی تھیں، برطانوی جریدے کی رپورٹ
میاں محمد نواز شریف کی لندن روانگی کے موقع پر اہل خانہ اور قریبی ساتھیوں نے انہیں الوداع کہا، ذرائع کے مطابق ان کا لندن جانا صرف اپنا چیک اپ کروانا ہے اور یہ کسی بھی سیاسی ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔
