آسٹریلوی حکومتی تحقیقی ادارہ کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن (CSIRO)کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سنگترہ اور دیگر کھٹے پھل نہ صرف کینسر کے بڑھنے کو روک سکتے ہیں بلکہ اسٹروک کے خطرے کو بھی نمایاں طور پر کم کر سکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق سنگترہ اور دیگر کھٹے پھل کے استعمال سے منہ، گلے اور معدے کے کینسر کے خطرے میں تقریباً 50 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے، مزید یہ کہ روزانہ ایک اضافی سروس کھٹے پھل، پہلے سے تجویز کردہ پانچ روزانہ پھل اور سبزیوں کے استعمال کے علاوہ، اسٹروک کے خطرے کو 19 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔
پھیپھڑوں کے کینسر کی ابتدائی علامات پیروں میں بھی ظاہر ہوسکتی ہیں، ماہرین
ریسرچ آرگنائزیشن کی محقق کیٹرین بگ ہرسٹ نے کہا کہ کھٹے پھل اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے ذریعے جسم کو محفوظ رکھتے ہیں، مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں، ٹیو مر کے بڑھنے کو روکتے ہیں اور ٹیو مر کے خلیوں کو نارمل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
غذائیت اور صحت کے فوائد
سنگترہ اور دیگر کھٹے پھل غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں، جن میں وٹامن C، غذائی ریشہ، بیٹا کیروٹین اور فولک ایسڈ شامل ہیں، یہ پھل ذیابیطس، آرتھرائٹس، دمہ، الزائمر، پارکنسن، میکولر ڈیجنریشن، دل کی بیماری، بلڈ پریشر، اسٹروک اور دیگر کئی بیماریوں کے خطرے کو بھی کم کرنے میں مددگار ہیں، کم چکنائی اور کم گلیکیمک انڈیکس ہونے کی وجہ سے یہ پھل موٹاپا اور ٹائپ 2 ذیابیطس سے بھی بچاؤ میں مؤثر ہیں۔
کینسر سے تحفظ
کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن کی تحقیق The Health Benefits of Citrus Fruits کے مطابق کھٹے پھل مختلف اقسام کے کینسر جیسے منہ، حلق اور معدے کے کینسر سے بچاؤ میں مؤثر ہیں، مطالعات سے ظاہر ہوا ہے کہ ان کے روزانہ استعمال سے خطرہ 40 سے 50 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔
تحقیق میں دنیا بھر کے کیس کنٹرول اور کوہورٹ اسٹڈیز کا جائزہ لیا گیا، جس میں کولوریکٹل، معدہ، پھیپھڑوں، چھاتی، پروسٹیٹ، مثانہ اور غذائی نالی کے کینسر شامل ہیں۔
دل کی بیماری اور اسٹروک
سفید بال جلد کے کینسر سے بچاؤ میں مددگار ہو سکتے ہیں؟
عالمی ادارہ صحت (WHO) کی تحقیق کے مطابق سنگترہ اور دیگر کھٹے پھل دل کی بیماری اور اسٹروک کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ہیں، اس میں اہم کردار ادا کرنے والے اجزاء میں شامل ہیں، فائیٹو نیوٹرینٹس، فولِیٹ، جو دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتا ہے، پوٹاشیم جو بلڈ پریشر کو کم کر کے اسٹروک اور دل کی غیر معمولی دھڑکن سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
امریکی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک اضافی سروس کھٹے پھل اسٹروک کے خطرے کو 19 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔
گردے کی پتھری
برطانوی تحقیق (2003) کے مطابق جو خواتین روزانہ نصف سے ایک لیٹر مالٹے، گریپ فروٹ یا سیب کا جوس پیتی تھیں، ان میں گردے کی پتھری بننے کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوا۔
کینسر کے خلاف نئی امید، سائنسدانوں نے نایاب عنصر دریافت کر لیا
روزانہ کے استعمال کے آسان طریقے
۔ تازہ نچوڑا ہوا مالٹے یا کھٹے پھل کا جوس پینا
۔ سلاد، میٹھے یا کھانوں میں کھٹے پھل کا رس یا گودا شامل کرنا
۔ مالٹے یا مینڈارن کے ٹکڑے بطور اسنیک کھانا
