جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کی توہین کرنے پر بھارتی کھلاڑی مشکل میں پھنس گئے۔
جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کے بعد ری ویو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارت کے فاسٹ باؤلر بمرا نے ٹیمبا باووما کوبونا کہا اور اس کی تائید وکٹ کیپر نے بھی کی۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ وسڈن کا کہنا ہے کہ جسپریت بمرا کے خلاف آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے زمرے میں کارروائی ہو سکتی ہے۔
یہ واقعہ آرٹیکل 2.13 کے تحت آتا ہے اگر بمرا قصور وار ثابت ہوئے تو انہیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، آرٹیکل کے مطابق لیول 2 کی خلاف ورزی کی صورت میں کھلاڑی کی میچ فیس کا 50 سے 100 فیصد تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔
بھارتی کھلاڑیوں کا تضحیک آمیز انداز، جنوبی افریقی کپتان کو بونا بھی کہہ دیا
اس کے علاوہ کھلاڑی کو2 میچوں کے لیے معطل بھی کیا جاسکتاہے، معاملے کا حتمی فیصلہ مکمل طور پر میچ ریفری کی تشریح پر منحصر ہے، اگر یہ تسلیم کر لیا جاتا ہے کہ جسپریت کا تبصرہ باووما کے قد کی بجائے گیند کی اونچائی کے تناظر میں کیا گیا تھا نہ کہ ذاتی توہین کے طور پر تو انہیں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔دوسری صورت میں انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
