بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ Pilatus PC-7 معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثہ تامبرم کے قریب اس وقت پیش آیا جب طیارہ فضائی مشقوں میں مصروف تھا۔ خوش قسمتی سے طیارے کے پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کر کے اپنی جان بچالی، جبکہ واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
VIDEO | Tamil Nadu: An Air Force training aircraft crashed near Thiruporur in Chengalpattu district. More details are awaited.
(Full video available on PTI Videos – https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/SPPRXri1mO
— Press Trust of India (@PTI_News) November 14, 2025
حادثے کے موقع پر قریبی دیہات کے لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے جہاں ملبہ دور دور تک بکھرا ہوا نظر آیا۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثہ شدید نوعیت کا تھا، تاہم پائلٹ کی جان بچ جانا ایک معجزے سے کم نہیں۔
فرانس کی بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق
بھارتی خبر رساں ایجنسی PTI نے جائے حادثہ کی فوٹیج جاری کی جس میں ریسکیو ٹیموں کو ملبے کا جائزہ لیتے اور علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد بھارتی فضائیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو کلیئر کرنے کا عمل شروع کیا۔
بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ نے تمام حفاظتی اصولوں کے تحت ایمرجنسی ایجیکشن کیا جس کے باعث کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔ فضائیہ کے مطابق، حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا۔
ترجمان بھارتی فضائیہ نے کہا:
“ایک PC-7 Mk II تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ پائلٹ بحفاظت ایجیکٹ ہو گیا جبکہ کسی شہری املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کر دی گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے نے معمول کے مطابق اڑان بھری تھی لیکن کچھ دیر بعد تکنیکی خرابی کے باعث کنٹرول کھو بیٹھا۔ تاہم سرکاری طور پر ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی اور حتمی وجوہات انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکیں گی۔
بھارت کا ایک اور طیارہ تباہ گر کر ہو گیا
حادثے کے بعد پائلٹ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ جائے حادثہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے تاکہ شواہد کو محفوظ رکھا جا سکے۔ حادثے کی تفصیلات آئندہ چند روز میں سامنے آنے کی توقع ہے۔
