وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سری لنکن وزیر دفاع سے رابطہ کیا ہے اور انہیں مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ سری لنکن ٹیم کے واپس جانے پر حکام کی ان سے بات ہوئی، تاہم سری لنکن کھلاڑیوں نے پاکستان میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ وزیر داخلہ کے مطابق تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے اور سری لنکن ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سری لنکن ٹیم کا یہ دورہ ہمارے لیے بہت اہم تھا، سری لنکن صدر، حکومت، بورڈ نے فیصلے کا اختیار پلیئرز پر چھوڑا تھا۔
پاک سری لنکا ون ڈے سیریز، پی سی بی نے شیڈول میں تبدیلی کر دی
بولے کہ گزشتہ رات ہم نے سری لنکن آفیشلز اور پلیئرز کو مکمل بریفنگ دی۔ان کے تمام تحفظات کو دور کیا۔ تمام سری لنکن پلیئرز کا اپنی اور پوری قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات پہلے ہی بہت اچھے تھے لیکن اب ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
