چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکن کھلاڑیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
Grateful to the Sri Lankan team for their decision to continue the Pakistan tour 🇵🇰🇱🇰.
The spirit of sportsmanship and solidarity shines bright.
The ODI matches between Pakistan and Sri Lanka will be played on 14th and 16th November in Rawalpindi.#PakistanCricket #PAKvSL— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 12, 2025
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا شکر گزار ہوں۔
یہی کھیل کا اصل جذبہ اور یکجہتی کی روشن مثال ہے،پاک سری لنکا ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کی پاکستان کا دورہ جاری رکھنے کی تصدیق
ون ڈے سیریزکے شیڈول میں تبدیلی
پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ون ڈے ری شیڈول کردیا گیا،دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 14 نومبر کو کھیلا جائیگا۔ ابتدائی شیڈول کے مطابق دوسرا ون ڈے کل 13 نومںر کو کھیلا جانا تھا۔
تیسرا ون ڈے میچ 16 نومبر کو کھیلا جائیگا، ابتدائی طور پر تیسرا ون ڈے 15 نومبر کو شیڈول تھا۔
دوسرے ون ڈے کیلئے خریدے گئے ٹکٹ 14نومبرکوقابل استعمال ہوں گے،15نومبرکے ٹکٹ اب16نومبرکوقابل استعمال ہوں گے.
