کراچی منوڑا ہمالیہ بیچ پر ڈوب کر میڈیکل کالج کے تین نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے، ڈوبنے والے نوجوان ڈاؤ میڈیکل کالج فائنل ائیر بیچ ڈی26 کے طالب علم تھے۔
150 نوجوانوں پر مشتمل فائنل ائیر کا گروپ اختتامی تقریبات منعقد کررہا تھا، آج کی پکنک بھی طلباء کی انہیں تقریبات کا حصہ تھی۔
انتظامیہ نے کہا کہ تمام طلباء صبح ہاکس بے کے ساحل پر پکنک کے لئے یونیورسٹی کی پوائنٹ میں سیکیورٹی گارڈز کی نگرانی میں گئے تھے۔
انتظامیہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 15 نوجوانوں کے گروپ نے علیحدہ اپنے طور پر منوڑا ہمالیہ بیچ جانے کا فیصلہ کیا تھا، جو 150 طلباء ہاکس بے گئے تھے وہ خیریت سے واپس پہنچچکے ہیں۔
پنجاب پولیس نے بیرونِ ملک سے آئے بزنس مین کو کھمبے سے باندھ دیا، ویڈیو وائرل
منوڑا پر نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوبا تو دیگر ساتھی اسے بچانے کے لئے گئے، ساتھی کو بچاتے ہوئے مجموعی طور پانچ نوجوان اور ڈوب گئے، ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں سید اشہد فاطمی،اشارب منیر اور احمد کاشف شامل ہیں۔
بے ہوشی کی حالت میں سمندر سے نکالے گئے نوجوانوں میں رضوان، ربیع اور عبد المجید شامل ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ہے اسے میڈیکل آئی سی یو شفٹ کردیا گیا ہے۔
