اسلام آباد: افغانستان کے ترانوں میں پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز زبان استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حال ہی میں افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اشتعال انگیز ترانے پڑھے گئے۔ اور ترانوں میں پاکستان کیخلاف انتہائی اشتعال انگیز زبان استعمال کی گئی۔
ذرائع کے مطابق افغان ترانوں میں اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گاڑنے کے اشعار بھی پڑھے گئے۔
طالبان وزیر نور اللہ نوری نے بھی 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب کو دھمکی دی تھی۔ اور طالبان انٹیلی جنس سے منسلک ڈیجیٹل میڈیا نے متعدد بار اسلام آباد پر حملوں کی بھی دھمکی دی۔
خواجہ آصف، یہ نہ بھولو کہ روس اور امریکی زمینی طور پر ہم سے بہت دور ہیں، مگر تیرا اور میرا وصل سندھ اور پنجاب میں ہے — ہم جڑے ہوئے ہیں۔ اپنی ٹیکنالوجی سے مغرور مت ہو اور اس بہادر اور غیرت مند قوم کی برداشت آزمانے کی کوشش مت کرو۔
pic.twitter.com/krECJhR1rg— S.Haidar Hashmi (@HaidarHashmi0) November 7, 2025
واضح رہے کہ آج اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے خودکش حملے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج ملوث ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دونوں حملے خطے میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہیں، شہباز شریف
بھارت نے فتنہ الخوارج کے ذریعے گزشتہ روز وانا کیڈٹ کالج میں حملہ کروایا۔ اور آج افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ذریعے اسلام آباد میں دھماکا کروایا گیا۔
