الیکشن کمیشن نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا ہے۔
این اے 96 فیصل آباد سے 3 امیدواروں نے طلال چوہدری کے خلاف تحریری شکایات جمع کرائیں جن میں الزام عائد کیا گیا کہ وہ اپنے بھائی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق طلال چوہدری پر الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 187 اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کے خلاف این اے 96 فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں بھائی کی مہم چلانے کی انتخابی ضابطہِ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کو طلال چوہدری کیخلاف فوری کارروائی کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر… pic.twitter.com/RHfflG4bQs— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) November 11, 2025
اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزیرِ مملکت کے خلاف فوری کارروائی کریں اور 3 روز کے اندر عملدرآمد رپورٹ جمع کرائیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور انتخابی عمل کو شفاف اور غیرجانبدار بنانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
