خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بارش کے لئے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کر دی۔
انہوں نے سعودی عرب میں رہنے والے تمام افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 13 نومبر کو ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کی جائے۔
سعودی شاہی دیوان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اعلان اللہ کے رسول ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ تمام اہل ِ ایمان اجتماعی طور پر بارش کی دعا کریں۔
NEWS: Sheikh Yasir Ad Dawsary will be Imam and Khateeb of Salat Al Istisqa (Rain Seeking Prayers) in Masjid Al Haram on Thursday, 13 November (22 Jumada Al Awwal 1447)
Time: 6:45 AM pic.twitter.com/68whwaVS91
— Inside the Haramain (@insharifain) November 11, 2025
سب لوگ توبہ و استغفار میں اضافہ کریں اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں اور نیک اعمال، صدقات، نوافل اور ذکر و دعا میں اضافہ کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دوسروں کی مشکلات دور کرنے کی کوشش کریں تاکہ اللہ پاک ہم پر اپنی رحمت اور خیر و برکت عطا کرے۔
تھائی لینڈ نے ٹرمپ کی ثالثی میں کمبوڈیا کیساتھ ہونیوالا امن معاہدہ معطل کر دیا
اِن سائیڈ دی حرمین نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ مسجد الحرام میں جمعرات کو نماز استسقاء کی امامت اور خطبہ شیخ یاسر الدوسری دیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات اور کویت میں بھی نماز استسقاء ادا کی جا چکی ہے۔
