اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے خودکش حملے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار کچہری پہنچ گئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا کچہری کے باہر ہوا۔ زخمیوں میں وکلاء اور سائلین شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور پولیس کی گاڑی کے قریب پہنچا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے۔ پمز اسپتال ذرائع کے مطابق 12 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں۔
دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی ، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں ، دھماکے میں تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا جن میں ایک پولیس اور دو پرائیویٹ گاڑیاں تھیں۔
پشاور ، سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا ، ایک اہلکار شہید ، 2 زخمی
دھماکے کے بعد پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والوں نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج ملوث ہے۔
مودی دہلی میں بھی فالس فلیگ آپریشنز میں مصروف ہے ، بھارتی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں بھی دہشتگردی کی کارروائیاں جاری ہیں ، بھارت نے فتنہ الخوارج کے ذریعے گزشتہ روز وانا کیڈٹ کالج میں حملہ کروایا ، آج افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ذریعے اسلام آباد میں دھماکا کروایا۔
پاکستان میں دونوں حملے خطے میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہیں، وزیرِ اعظم
دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جی-11 کچہری میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دونوں حملے خطے میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پوری قوم کی ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم پراکسی عناصر کی جانب سے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشتگردانہ حملے ناقابلِ قبول اور شدید مذمت کے مستحق ہیں۔
انہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
اسلام آباد کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکا ، 12 افراد شہید ، 27 زخمی
وزیرِ اعظم نے وانا میں معصوم بچوں پر کیے گئے حملے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ بھارت کی پشت پناہی اور افغان سرزمین سے جاری حملوں کی مذمت میں کوئی کمی نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ نہتے اور معصوم پاکستانیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ شہباز شریف نے بھارت کو انتباہ کیا کہ وہ خطے میں پراکسی حملوں کے ذریعے دہشتگردی پھیلانے کے مکروہ عمل سے باز رہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ بھارت کی مزموم سازشوں کی مذمت کرے، اور کہا کہ دونوں حملے خطے میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہیں۔
کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا، وزیر داخلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے دھماکے کی جگہ کا دورہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکٹر جی الیون میں خودکش حملہ 12 بجکر 39 منٹ پر ہوا، پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے۔
چمن میں پاک افغان بارڈر کے قریب دھماکا ، 5 افراد جاں بحق
وزیر داخلہ نے کہا کہ خود کش حملہ آور کچہری کے اندر جانے کا پلان کر رہا تھا ، موقع نہ ملنے پر پولیس وین پر حملہ کیا ،کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی ، محسن نقوی نے آئی جی کو دھماکے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے اور ذمہ داروں کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ روز وانا میں بھی حملہ آورنے خود کو انٹری پوائنٹ پر اڑایا ، وانا حملے میں افغانستان ملوث ہے۔
اسلام آباد حملہ پوری قوم کیلئے ویک اپ کال ہے، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد حملہ پوری قوم کیلئے ویک اپ کال ہے، ہمیں اندازہ تھا کہ ہم پر پریشر ڈالنے کے لیے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائے گی۔
ایکس پر بیان اور صحافیوں سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی تک دہشتگردی سرحدی علاقوں میں محدود تھی ، افغانستان میں بیٹھے دہشتگردوں کی افغان حکومت پشت پناہی کر رہی ہے ، دہشتگردانہ حملے سے ہمیں پیغام دیا ہے کہ آپ کے تمام علاقے ہماری زد میں ہیں۔
پاکستان میں دونوں حملے خطے میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہیں، شہباز شریف
ان کا کہنا تھا کہ ہماری عوام اور افواج دہشتگردی میں قربانیاں دے رہے ہیں ، پاکستان دہشتگردانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دے گا ، دہشتگردانہ کارروائیاں نہ سرحدی اور نہ ہی شہری علاقوں میں برداشت کی جائے گی۔ حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔
افغانستان میں سرکاری سطح پر پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد پر حملے کی دھمکی
دوسری طرف افغانستان کے ترانوں میں پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز زبان استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حال ہی میں افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اشتعال انگیز ترانے پڑھے گئے۔ اور ترانوں میں پاکستان کیخلاف انتہائی اشتعال انگیز زبان استعمال کی گئی۔
ذرائع کے مطابق افغان ترانوں میں اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گاڑنے کے اشعار بھی پڑھے گئے۔
طالبان وزیر نور اللہ نوری نے بھی 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب کو دھمکی دی تھی۔ اور طالبان انٹیلی جنس سے منسلک ڈیجیٹل میڈیا نے متعدد بار اسلام آباد پر حملوں کی بھی دھمکی دی۔
