اسلام آباد: بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف مہم میں فالس فلیگ آپریشن کا ایک اور کھیل بے نقاب ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کا صبح سے ہی پاکستان مخالف جھوٹ اور پروپیگنڈا جاری ہے۔ اتر پردیش اور حیدرآباد دکن کے مقامی دہشت گردوں کو پاکستان سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی جاتی رہی۔ لیکن ابتدائی تحقیقاتی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد بھارت کے اپنے ہی شہری ہیں۔
لال قلعہ دھماکے کے بعد بھارتی پولیس کا پہلا مؤقف سلنڈر دھماکے کا تھا۔ تاہم بھارتی میڈیا نے دھماکے کے فوری بعد پاکستان مخالف فالس فلیگ مہم چلا دی۔ اور چند گھنٹوں میں بیانیہ بدل کر پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ شروع کر دی۔
بھارتی میڈیا کا کردار ہمیشہ کی طرح مشکوک اور غیر ذمہ دار رہا ہے۔ جبکہ بھارتی حکومت اور میڈیا مل کر اپنے داخلی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا، سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز میں 20 دہشتگرد ہلاک
پاکستان ہمیشہ سے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا آیا ہے۔ اور بھارتی میڈیا کا فالس فلیگ آپریشنز کا پرانا ہتھکنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔
