لوئر دیر، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں گھرکا مین گیٹ، کھڑکیاں اورایک گاڑی جزوی طورپرمتاثر ہوئی، حملہ آورفائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جس پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کروسیع سرچ آپریشن شروع کیا۔
تفتیش کے دوران پولیس نے دعویٰ کیا کہ پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تین ملکی سیریز کیلئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی
واقعے کے بعد معیار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت اوران کے ممکنہ مقاصد جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد سیکیورٹی کے اقدامات کو سخت کر دیا گیا ہے اورکرکٹرکے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
عوام سے بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
