بھارتی ریاست دہلی میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 8 شخص ہلاک، کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکہ ہوا،متعدد گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں، حکام نے فوری طور پر علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور مقامی پولیس و ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں واقعے کے محرکات اور دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

روس میں ہیلی کاپٹر چٹان سے ٹکرانے کے بعد دو ٹکڑے ہو گیا ، 5 افراد ہلاک
عینی شاہدین نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی دلی لال قلعہ کے قریب دھماکہ سی این جی سلنڈر پھٹنے سے ہوا، اچانک دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

