روس کے داغستان ریجن میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے پہلے دو حصوں میں ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روس کے پہاڑی ریجن داغستان میں ملٹری پلانٹ پر کام کرنے والے ملازمین کا ہیلی کاپٹر پہلے ایک چٹان سے ٹکرانے کے بعد دو ٹکڑے ہوا۔
پائلٹ نے دو ٹکڑوں میں بٹے ہیلی کاپٹر کو پانی میں لینڈ کرنے کی کوشش کی لیکن پھر ہیلی کاپٹر کو کسی ہموار زمینی سطح پر لینڈ کرانے کیلئے اڑان بھری۔
فلپائن میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 6 افراد ہلاک
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پائلٹ نے کچھ دیر تک ہیلی کاپٹر کو فضا میں رکھا لیکن پھر ہیلی کاپٹر بے قابو ہو کر گھومتا ہوا گر کر تباہ ہو گیا۔
❗️The moment of yesterday's Ka-226 helicopter crash in 🇷🇺Dagestan with employees of the military plant "Kizlyar Electromechanical Plant"
The accident killed the deputy general director, chief engineer and chief designer pic.twitter.com/JVVKEWc43E
— 🪖MilitaryNewsUA🇺🇦 (@front_ukrainian) November 8, 2025
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ملٹری پلانٹ پر کام کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، چیف انجینئر اور چیف ڈیزائنر سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا تاہم حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
