اسلام آباد: ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کر دی۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر متقی سے فون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے دونوں فریقین کو مصالحت کرانے کی پیشکش کی۔
ایرانی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سید عباس عراقچی نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کی۔ اور دونوں ممالک کے قدیم اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
ایران کی جانب سے افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا بھی اظہار کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو بات چیت جاری رکھنی چاہیے۔ تاہم ایران ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک میں امن ومصالحت قائم ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک روزگار کیلئے جانے والے افراد کو رجسٹریشن کروانا لازم ہو گا
سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے افغانستان کے ساتھ حالیہ مذاکرات اور موجودہ حالات پر روشنی ڈالی۔ کہ علاقائی امن واستحکام کا برقرار رہنا نہایت اہم ہے۔ فریقین نے اس معاملے پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
