برازیل میں طوفانی بگولوں سے تباہی ، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ، 6 افراد ہلاک ، 750 زخمی

brazil

برازیل میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 750 زخمی ہو گئے۔

غیر  ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی ریاست پارانا (Parana) میں طوفانی بگولوں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، بجلی کے کھمبے گر گئے جبکہ کئی عمارتوں اور  پٹرول پمپس کو نقصان پہنچا۔

بگولوں سے 6 افراد کی ہلاکت اور سیکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات آئی ہیں ، مقامی حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

چین: ٹینس گیند سے بڑے اولوں نے تباہی مچادی، ملک بھر میں بلیو الرٹ جاری

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی بگولے کی شدت نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور متاثرین کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp