برسبین میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش سے کرکٹ آسٹریلیا کو ایک ملین آسٹریلوی ڈالر کا نقصان ہو گیا۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 واں ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستانی رقم کے مطابق تقریباً 18 کروڑ 17 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 6 اوورز سے کم کا کھیل ہوا تھا کہ گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث میچ روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔جس کے باعث شائقین کو ٹکٹس کا مکمل ری فنڈ ملا اور یوں کرکٹ آسٹریلیا کے لیے یہ ایک مہنگی ترین رات ثابت ہوئی۔
سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست ، پاکستان ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں پہنچ گیا
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میچ میں چونکہ 6 اوورز سے کم کا کھیل ہوا تھا اس لیے فینز مکمل ری فنڈ کے اہل قرار پائے اور اس میچ کے 31 ہزار 74 تماشائیوں کو مکمل ری فنڈ ملے گا۔
