جنوبی افریقی بیٹر کوئنٹن ڈی کاک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔
گزشتہ روز پاکستان کیخلاف کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈی کاک نے 7 ہزار رنز مکمل کر لیے، جو انہوں نے صرف 158 اننگز میں پورے کیے۔
ڈی کوک نے اس اننگ میں 70 گیندوں پر 53 رنز بنائے جن میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ڈی کاک سابق جنوبی افریقی بیٹر ہاشم آملہ کے بعد ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 7 ہزار رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔
بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم کردیا
واضح رہےہفتے کو فیصل آباد میں 3 میچز پر مشتمل سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے جنوچی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
