امریکہ کی بڑی کارگو ایئرلائنز UPS اور FedEx نے اس ہفتے پیش آنے والے ایک ہولناک طیارہ حادثے کے بعد اپنی 50 سے زائد McDonnell Douglas MD-11 کارگو طیاروں پر پرواز کی پابندی لگا دی ہے۔
لوئس ول، کینٹکی میں پیش آنے والے اس فضائی حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
حادثہ منگل کو لوئس ول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کے کچھ لمحے بعد پیش آیا، جس میں UPS کا MD-11 طیارہ آگ کے شعلوں میں لپٹ گیا۔
🚨 WATCH: Aerial view of the MASSIVE fire at the Philadelphia plane crash site
Debris is being found over a quarter mile away pic.twitter.com/oPtfJaJ1EW
— Nick Sortor (@nicksortor) February 1, 2025
UPS اور FedEx نے علیحدہ بیانات میں کہا کہ طیاروں پر پابندی احتیاطی طور پر لگائی ہے۔ FedEx کے پاس 28 اور UPS کے پاس حادثے سے پہلے 27 MD-11 طیارے تھے۔
UPS نے کہا کہ یہ فیصلہ طیارہ ساز کمپنی کی سفارش پر پہلے سے کیا گیا۔ بوئنگ نے بھی UPS اور FedEx کو MD-11 کے آپریشنز معطل کرنے کی سفارش کی۔
🇺🇸 Tragic plane crash in the US: at least 7 dead and 11 injured after a large UPS cargo aircraft crashed in Kentucky
According to Governor Andy Beshear, the death toll may rise as rescue operations are still underway.
The FAA reported that shortly after takeoff, a fire broke… pic.twitter.com/Ee0uvppjYI
— Visegrád 24 (@visegrad24) November 5, 2025
MD-11 طیاروں کی پیداوار 2000 میں ختم ہوئی اور مسافر خدمات 2014 میں بند ہو گئیں۔ FedEx نے کہا کہ اس نے فوری طور پر متبادل منصوبے نافذ کرنا شروع کر دیے ہیں تاکہ کارگو کی ترسیل متاثر نہ ہو۔ UPS کے MD-11 اس کے بیڑے کا صرف 9 فیصد ہیں۔
تاہم، یہ پابندی عالمی سطح پر مصنوعات کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کر سکتی ہے، کیونکہ UPS اور FedEx بڑے ریٹیلرز جیسے Amazon، Walmart اور Target کے لیے اہم کارگو خدمات فراہم کرتے ہیں اور امریکی ڈاک خدمات کے لیے ترجیحی میل بھی پہنچاتے ہیں۔
