فیصل آباد، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی۔
جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 143 رنز بنائے، جسے پاکستان نے 25.1 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا کر حاصل کر لیا، اس فاتحانہ کارکردگی کے ساتھ پاکستان نے سیریز میں 1-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے کوئنٹن ڈی کوک نے 53 رنز اور لوہان-ڈرے پریٹوریئس نے 39 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں، تاہم پاکستان کے بولرز نے سخت مزاحمت کا موقع نہ دیا۔
ابرار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کر کے شانداربولنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور سلمان آغا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں، دیگربولرز نے بھی اچھی سپورٹ فراہم کی جس سے جنوبی افریقہ کی ٹیم 143 رنزتک محدود رہ گئی۔
پاکستان کی اننگز میں صائم ایوب نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، جبکہ بابر اعظم 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
South Africa opt to bat first in the series decider at Iqbal Stadium, Faisalabad🏏
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/qls7Uq9xBq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 8, 2025
وکٹ کیپر محمد رضوان 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی جارحانہ بیٹنگ اور متوازن بولنگ نے جنوبی افریقہ کو میچ میں واپس آنے کا موقع نہ دیا۔
یہ فتح پاکستان کے لیے نہ صرف سیریز جیتنے کا باعث بنی بلکہ ٹیم کی فارم اور اعتماد میں بھی اضافہ کیا شائقین کرکٹ نے فیصل آباد میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان کی بھرپور کارکردگی کی تعریف کی۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں شاندار کھیل پیش کیا جس سے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہوئی۔
