اسلام آباد، وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ پاک افغان مذاکرات اس وقت ختم ہو چکے ہیں اور پاکستان کا وفد واپس روانہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور کی کوئی امید موجود نہیں اور اب ثالثوں نے بھی کابل پراعتماد کھو دیا ہے۔
وزیر دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان اس وقت پاک افغان جنگ بندی برقرار رکھے ہوئے ہے تاہم اگر افغان سرزمین سے کسی بھی کارروائی کی گئی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔
پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، کابل دہشتگردی سے متعلق وعدے پورے کرے، عطا تارڑ
خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے ہمارے موقف سے اتفاق تو تھا لیکن وہ اسے تحریری شکل دینے کے لیے تیار نہیں تھے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکی اور قطر نے مذاکرات کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کے موقف کی حمایت کی تاہم ترکی کی جانب سے جو میکانزم تجویز کیا گیا تھا، وہ اب موجود نہیں رہا، کابل میں افغان قیادت مختلف گروہوں میں منقسم ہے اور بالکل بھی اعتبار کے لائق نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرکابل کی جانب سے یقین دہانی نہیں کروائی گئی تو پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، پاکستان اپنی سرزمین اورعوام کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جائے گا۔
