کراچی، سندھ حکومت نے گریڈ 5 سے 15 تک بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کے مطابق بھرتیوں کا عمل شروع کریں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حال ہی میں سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کیا ہے، جس کے ذریعے صوبے بھر میں شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے گا، آئندہ 15 روز میں مختلف محکموں میں بھرتیوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 28 اکتوبر کو کراچی میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر گریڈ 1 سے 5 کی ملازمتوں کا سلسلہ آئندہ 15 دن میں شروع ہو جائے گا جبکہ آئندہ مراحل میں دیگرگریڈز میں بھی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ صوبے میں روزگار کے مواقع بڑھ سکیں۔
