دودھ اور کھجور دونوں ہی قدرتی اور صحت بخش غذائیں ہیں، ان کا ملاپ نہ صرف ذائقے دار ہوتا ہے بلکہ جسم کے لیے کئی طرح کے فائدے بھی دیتا ہے۔
ماہرینِ غذائیت اور عالمی اداروں کی تحقیق کے مطابق اگر ان کو مناسب مقدار میں ایک ساتھ کھایا جائے تو یہ جسم کو فوری توانائی، مضبوط ہڈیاں، بہتر ہاضمہ اور اچھی صحت فراہم کرتے ہیں۔
ادرک کی چائے، دل کے دورے اور شوگر سے بچائے، جلد بھی چمکدار بنائے
دودھ کے ساتھ کھجور کھانے کے اہم فائدے
1۔ فوری توانائی
کھجور قدرتی شکر سے بھرپور ہوتی ہے، جو جسم کو فوری توانائی دیتی ہے، دودھ میں موجود پروٹین اور چکنائی اس توانائی کو دیر تک برقرار رکھتے ہیں، اسی لیے روزہ افطار کرتے وقت کھجور اور دودھ کا استعمال بہترین سمجھا جاتا ہے۔

2۔ بہتر ہاضمہ
کھجور میں موجود فائبر نظامِ ہضم کو بہتر اور قبض کے مسائل میں مدد دیتا ہے، دودھ کے ساتھ کھانے سے یہ فائدہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
3۔ ہڈیوں اور دانتوں کے لیے مفید
دودھ میں موجود کیلشیئم اور کھجور میں پایا جانے والا میگنیشیم ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہیں، یہ خاص طور پر بچوں، بڑوں اور بزرگوں کے لیے مفید ہے۔
4۔ دل اور دماغ کے لیے اچھا
کھجور میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو دل کو صحت مند رکھتے ہیں اور دماغی تھکن کم کرتے ہیں۔ دودھ میں موجود غذائیت دماغ کو بہتر کام کرنے میں مدد دیتی ہے۔
5۔ قوتِ مدافعت میں اضافہ
دونوں غذائیں جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہیں، جس سے بیماریاں کم ہوتی ہیں اور جسم کو طاقت ملتی ہے۔
ایلو ویرا کے جلد اور صحت پر پڑنے والے حیرت انگیز اثرات

بہترین استعمال کا طریقہ
۔ صبح ناشتے میں یا ورزش کے بعد دودھ کے ساتھ 1 سے 2 کھجوریں کھائیں۔
۔ روزے کے دوران افطار میں کھجور کھانے کے کچھ منٹ بعد دودھ پیئیں۔
۔ اسموتھی بنانا چاہیں تو دودھ، 2 کھجور، ایک موزہ اور تھوڑا سا دار چینی ملا کر بلینڈ کر لیں۔
کھجور قدرتی طور پر میٹھی ہیں، اس لیے ذیابیطس والے افراد یا بلڈ شوگر کنٹرول کرنے والے افراد کو احتیاط برتنی چاہیے، جبکہ وزن کم کرنے والے افراد کے لیے اعتدال ضروری ہے۔ دودھ سے الرجی یا لیکٹوز کے مسئلے کی صورت میں بادام، سویا یا اوٹس ملک بہتر متبادل ہیں۔ ایک سال سے کم عمر بچوں کو کھجور دینا مناسب نہیں، اس لیے ماہرِ اطفال سے مشورہ لازمی ہے۔
