کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے چینلز کے لیے دلچسپ فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جلد ہی واٹس ایپ کے صارفین چینل کو زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے نئے فیچر کا استعمال کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ چینلز پر دوسروں کو چینل کو فالو کرنے کی دعوت دینے کے فیچر کی محدود پیمانے پر آزمائش شروع کر دی گئی۔ مذکورہ فیچر کے تحت واٹس ایپ چینل کے ایڈمن اپنے کانٹیکٹس میں شامل افراد کو چینل کو فالو کرنے کی دعوت بھیج سکیں گے۔
فیچر کے تحت ایڈمنز چینل سیٹنگ میں جا کر اپنے فون میں موجود نمبرز کو دعوت بھیج سکیں گے۔ اور انہیں اختیار ہوگا کہ وہ اپنی پسند کے نمبرز کا انتخاب کریں۔
ایڈمنز کی جانب سے دعوت نامہ بھیجے جانے کے بعد صارفین میسیج وصول کریں گے۔ اور میسیج کو آسان طریقے سے کلک کر کے چینل کو فالو کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بغیر مشین کے ہوا سے چلنے والے سافٹ روبوٹس، آکسفورڈ کی حیران کن ایجاد
مذکورہ فیچر ابھی ابتدائی آزمائش میں ہے اور جلد ہی اس تک مزید صارفین کو بھی رسائی دی جائے گی۔ جس کے بعد اسے متعارف کرایا جائے گا۔
