مشہور ٹک ٹاکر اور اداکارہ رومیسہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی شروعاتی زندگی سے متعلق دلچسپ حقائق بتاتے ہوئے کہا کہ صرف 17 سال کی تھی جب میں ٹیچر کے طور پر کام کر رہی تھی۔
رومیسہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں میں ابھی اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پائی تھی، لیکن مجھے پیسے جمع کرنے تھے تاکہ میں اپنا آئی فون خرید سکوں اور خود مختار ہو سکوں۔
صبا قمر نے بے بنیاد الزامات لگانے پر صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
انہوں نے کہا کہ میں نے آٹھویں جماعت کے طلباء کو پڑھایا، یہ تجربہ میرے لیے بہت اہم تھا کیونکہ اس نے مجھے محنت اور ذاتی ذمہ داری کا سبق سکھایا۔
رومیسہ نے ایک دلچسپ واقعہ بھی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک سابق طالب علم نے بعد میں مجھے شادی کا پروپوزل بھی بھیجا تھا، جس پر میں حیران بھی ہوئی اور ہنس بھی پڑی۔
انہوں نے کہا کہ زندگی کے فیصلے، چاہے وہ شادی جیسے اہم ہوں، ہمیشہ سوچ سمجھ کر کرنے چاہیے اور خود پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔
سری دیوی کی فلم ’موم‘ کا سیکوئل، سیٹ سے خوشی کپور کی تصاویر وائرل
واضح رہے کہ رومیسہ خان نے سوشل میڈیا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور کم وقت میں مقبول ٹک ٹاکر اور اداکارہ بن گئیں، انہوں نے صرف تفریح ہی نہیں بلکہ معاشرتی اور انسانی مسائل کو بھی اپنے مواد اور تخلیقات میں اجاگر کیا۔
