قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں تبدیلی کر دی گئی ، نئی شرح منافع کا اطلاق 4 نومبر سے کر دیا گیا ہے۔
نئی شرح کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ شرح منافع 10.68 فیصد سے بڑھا کر 10.92 فیصد سالانہ کر دی گئی ہے۔
اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.40 فیصد سے بڑھا کر 10.60 فیصد سالانہ کر دی گئی ہے جبکہ بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینفیٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر کی شرح منافع 12.96 فیصد سے کم کر کے 12.72فیصد سالانہ کر دی گئی ہے۔
مرکزقومی بچت کا نظام بیٹھ گیا، کروڑوں صارفین پریشان
اس کے علاوہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں مزید کمی کردی گئی ہے جبکہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ، سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹس پر شرح منافع 9.94 فیصد سے بڑھا کر 10.30 فیصد سالانہ 3 سال کے لیے اور 5 سال کے لیے 10.56 فیصد کر دی گئی۔
سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع کو 9.50 فیصد برقراررکھا گیا ہے ، اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

